بھارت

سری رام سیناکے سربراہ کاطالبات کے حجاب بارے اسلام مخالف بیان


ہبلی ، کرناٹکہ 03فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹکہ میں سری رام سینا کے سربراہ پرمود متھالک کے اسلام مخالف بیان کہ مسلم طالبات کے کلاس روم میں حجاب پہننے کے اپنے حق کیلئے جدوجہد سے ان کی دہشت گردانہ ذہنیت ظاہر ہوتی ہے اور انہیں اسکولوں سے لات مار کر نکال دینا چاہیے پرتنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
پرمود متھالک اپنے بیان میں کہاتھا کہ طالبات کی طرف سے حجاب لگانے پر مصر رہنا انہیں دہشت گردی تک لے جائے گا۔انہوں نے اپنے اسلام مخالف بیان مزیدکہاتھا کہ حجاب کا مطالبہ کرنے والی طالبات بعدازاں برقع اور اس کے بعد نماز اور مسجد کا بھی مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ یہ سکول ہے یا کہ تمہارا اسلامی مرکز ؟پرمود متھالک کے اسلام مخالف بیان سے ریاست کرناٹکہ میں تنازعہ پیدا ہو گیا ہے ۔اڈوپی پری یونیورسٹی کالج میں کلاس میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجا ج کرنے والی طالبات نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔اگرچہ حکومت نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے طالبات کو مزید کسی فیصلے تک کلاسوںمیں حجاب نہ پہننے کا حکم دیا ہے۔ تاہم طالبات نے اس حکم کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا ے کہ حجاب پہننا ان کا آئینی حق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button