جائیداد ضبط

سری نگر: بھارتی پولیس نے 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی املاک ضبط کر لیں

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں متعدد مکانات سمیت 13.43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

یہ کارروائی ایک کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران کی گئی، جس میں شہر کے چھ پولیس تھانوں کی حدود میں واقع مکانات کے علاوہ ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی۔

پولیس نے آج ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی خان یار، پنتھا چوک، شالٹینگ، صفا کدل، سورہ اور احمد نگر پولیس تھانوں کی حدود میں کالے قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی۔

ضبط کی گئی جائیدادیں اعجاز احمد بٹ، ماجد اشرف وانی، شبیر احمد بنگرو، ثاقب بشیر، فیضان فردوس، خالد نذیر اور عادل احمد کی ملکیت تھیں۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک پر قبضوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا، انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوؤں کے حوالے کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button