جائیداد ضبط

مقبوضہ کشمیر : ایک اور کشمیری کی زرعی اراضی ضبط


سرینگر:
مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لولاب کے رہائشی غلام رسول شاہ کی5کنال 3مرلے پر مشتمل زرعی اراضی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کیا ہے ۔
یاد رہے کہ اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے گھروں اورانکی زمینوں پر زبردستی قبضے کی مہم تیز کر دی ہے ۔اس مہم کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button