مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں آج ایک کشمیری کی جائیدا د ضبط کر لی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ضلع کے علاقے ہلپورہ میں محمد اکبر ڈار نامی شہری کی 19 مرلہ اراضی ضبط کی۔ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے ساتھ ملکر اراضی کی ضبطی کی کارروائی عمل میں لائی۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک پر قبضے کی مذموم مہم تیز کردی ہے جسکا بنیادی مقصد انہیں معاشی طو ر پر مفلوک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر ہندو توا ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔