مقبوضہ جموں و کشمیر

آئمہ کرام معاشرتی برائیوں کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن

سرینگر 03 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئمہ کرام پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی معاشرتی برائیوں کے سد باب کیلئے خصوصی وعظ و تبلیغ کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ وادی کے آئمہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور نماز جمعہ کے اجتماعا ت سے اپنے خطاب میں اس مسئلے کا خاص طور پر ذکر کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی نے جمعرات کو سرینگر میں ایک اجلاس میں ایک لڑکی پر تیزاب سے حملے کے وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کی۔بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ واقعے کے مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بیان میں متاثرہ لڑکی سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button