مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :دہلی کے زیر کنٹرول ” ایس آئی اے ‘نے جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لیں

سرینگر07 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
ایک افسرنے صحافیوں کو بتایا کہ ایس آئی اے نے ضلع اسلام آباد کے علاقوں سرہامہ، ودی سری گفوارہ اور ارونی کے علاوہ کولگام قصبے میں جماعت اسلامی کی جائیدادیں ضبط کیں۔انہوں نے کہا کہ جائیدادوں میں دو منزلہ مکان کے ساتھ 7 مرلہ اراضی، 56 کنال زرعی اراضی، 02 کنال 7 مرلہ اراضی، 3 کنال 4 مرلہ اراضی اور 1.5 کنال اراضی شامل ہیں۔افسر نے کہا کہ جائیدادوں کو” ایس آئی اے“ کی طرف سے درج ایک مقدمے کے سلسلے میں ضبط کیا گیا ۔
یاد رہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ علاقے میں تحریک آزادی سے وابستہ افراد اور جماعت اسلامی کی جائیدادیں بڑے پیمانے پر ضبط کر رہے ہیں تاکہ جدوجہد آزادی میںکردار پر انہیں سزا دی جا سکے۔ ایس آئی اے نے مقبوضہ علاقے میں جماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کر رکھی ہے جن میں سے بیسیوں ضبط کی جاچکی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button