مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام: بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی
سرینگر 09ستمبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔
بھارتی فوج کی 53راشٹریہ رائفلز کے اہلکار بھوپندر سنگھ نے ضلع کے علاقے ناگام میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کو گولی ماردی۔ اہلکار کو فوری طورپر سرینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے مرد ہ قرار دیا گیا۔خود کشی کرنے والے اہلکار کا تعلق بھارتی پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 552 ہو گئی۔