مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :مودی حکومت نے مزید ہندو بستیوں کے قیام کی منظوری دے دی
نئی دہلی 21 جولائی (کے ایم ایس) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں تیزی لاتے ہوئے چھ ہزار کے لگ بھگ پنڈٹ ملازمین کیلئے علاقے میںعلیحدہ بسیتوں کے قیام کی منظور ی دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایوان بالا راجہ سبھا کو بتایا کہ حکومت نے اس مقصد کیلئے2019-20، 2020-21 اور 2021-2022 کے دوران 2لاکھ 35ہزار ،9سو45 ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔
انہوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ 1,025 یونٹس کی تعمیر تقریبا ًمکمل ہو چکی ہے، 1,872 یونٹ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اور باقی یونٹس پر کام شروع کر دیا گیا ہے.