مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم یکجہتی کشمیرکل کومنایا جائے گا

اسلام آباد04 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستانی قوم کی طرف سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کل بروزہفتہ کومنایا جائے گا۔
یہ دن منا کر کشمیری عوام پر بھارتی قابض فورسز کی طرف سے ڈھائے جانیوالے بدترین وحشیانہ مظالم کو بھی بے نمقاب کیاجائے گا ۔ ملک بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی ۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد ، مظفر آباد ، گلگت اور چاروں صوبائی صدر مقامات پر واکس کی جائیگی ۔ کل اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ اور پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر یں بنائی جائیں گئیں ۔
اس روزبھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، مختلف اجتماعات میںکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن ، ریڈو پاکستان اور دیگر ٹی وی چینلز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے اور مقبوضہ علاقے میںنہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیاجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button