1971 میں مکتی باہنی کے ہاتھوں بہاری کمیونٹی پر مظالم کی داستان
مشرقی پاکستان میں بہاریوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
اسلام آباد:1971 میں مشرقی پاکستان میں بھارتی فوج کی پشت پناہی سے سرگرم مکتی باہنی نے بہاری کمیونٹی پر شدید مظالم ڈھائے اور بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شیخ مقیم نے اپنی آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتی باہنی نے بھارتی فوج کے ساتھ مل کر مشرقی پاکستان میں بالخصوص بہاری آبادی کو نشانہ بنایا۔شیخ مقیم کے مطابق بھارتی فوج اور مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان کے 17میں سے 14اضلاع میں ساڑھے پانچ لاکھ بہاریوں کو شہید کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہاریوں کے قتل عام کا الزام پاکستانی فوج پر عائد کرکے اسے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے اس الزام کو پاکستانی فوج کے خلاف ایک مذموم سازش قرار دیا۔بہاری کمیونٹی کے ایک رکن کے مطابق، کنجن ندی، بوگرا، مممن سنگھ، ڈھاکہ، راج شاہی اور پبنا کے واقعات آج بھی بہاری برادری کے عزم اور حوصلے کی یاد دلاتے ہیں۔
1971 کے واقعات میں بہاری کمیونٹی کے خلاف تشدد اور قتل عام کی یادیں آج بھی اس برادری کے اجتماعی یادوںکا اہم حصہ ہیں۔ ان واقعات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور متاثرین کے ساتھ انصاف کی ضرورت اہمیت رکھتی ہے۔





