پاکستان

پریس کلب اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کو خط لکھے گا

اسلام آباد 23 فروری (کے ایم ایس) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کے صدر انور رضا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این پی سی مقبوضہ علاقے میں میڈیا پر پابندیوں کے بار ے میں اقوام متحدہ کو خط لکھے گا۔
انور رضا نے آج (جمعرات )” کشمیر میڈیا سروس“کے ایم ایس) کے دورے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر قدغنوں، صحافیوں کی گرفتاری، گھروں کی مسماری اور غریب عوام کی املاک چھیننے پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے بھارت کو نہتے کشمیر یوں پر مظالم کی شہہ مل رہی ہے۔
انور رضا نے کہا کہ بھارتی حکومت میڈیا پر پابندیوں کے ذریعے جموں و کشمیر کی اصل تصویر دنیا سے پوشیدہ رکھنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اورمیڈیا پر پابندیاں ہٹانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button