بھارت

سپریم کورٹ نے مسلم کش فسادات مقدمے میں عمر خالد اور شرجیل امام کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا

نئی دہلی: سپریم کور ٹ نے گزشتہ چھ برس سے زائد عرصے سے قید نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طلبائ، عمر خالد اور شرجیل امام کو دہلی مسلم کش فسادات کے مقدمے میں عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جویمالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے ضمانت کی درخواستوں پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ وہ دونوں کی جانب سے مانگی گئی ریلیف (ضمانت) پر غور کرنے سے پہلے پولیس کے دلائل سنے گی۔
عمر خالد کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے عبوری ضمانت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل چھ سال سے زائد عرصے سے حراست میں ہیں۔ شرجیل امام کی جانب سے سینئر وکیل سدھارتھ ڈیو نے بھی ایسی ہی درخواست کی۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بنچ نے رواں برس 5 جنوری کوخالد اور امام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جبکہ اسی مقدمے میں پانچ دیگر ملزمان کوضمانت دی تھی ۔
یہ مقدمہ فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد سے متعلق ہے، جو شہریت (ترمیمی)قانون اور ’نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز‘ (این آر سی) کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بھڑک اٹھا تھا۔ اس تشدد کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک ہوئے (جن میں زیادہ تر مسلمان تھے) اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے۔
شرجیل امام کو 25 اگست 2020 کوجبکہ عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ دونوں افراد گزشتہ چھ برس سے زائد عرصے سے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت بدستور قید ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button