نئی دلی کے4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے اسکولوں کی عمارتیں خالی کرالی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی میں ای میل کے ذریعے چارا سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان میں دلی پبلک اسکول، ماڈرن کانونٹ اسکول،شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول شامل ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق دھمکی ملتے ہی پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ا وراسکولوں کی عمارتوں کو خالی کرا لیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ طلبا کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ دھمکی کا ای میل شرارتی عناصر کا بھی ہو سکتا ہے۔ لوکیشن اور نمبر کو ٹریس کیاجارہا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں اسکولوں کو بم کو اڑانے کی دھمکیاں ملنا ایک معمول بن گیا ہے اس سے قبل بھی نئی دلی کے متعدد اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، جو بعدازاں افواہ ثابت ہوئیں اور ابھی تک پولیس ان دھمکیوں میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ۔








