بھارتی جنگی جنون ،مقبوضہ کشمیرمیں فضائی حملے، بلیک آﺅٹ کی فرضی مشقیں
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کی فرضی مشقیں اور ‘بلیک آوٹ’کی مشقیں کی گئیں ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے جاری عسکریت پسندی اور جنگی جنون کا حصہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فضائی حملے کی ایک فرضی مشق اور اس کے بعد 10 منٹ کا ‘بلیک آو¿ٹ’ کیا گیا۔اسکی اچھی سی سرخی بنا دے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری کردہ ایک عوامی نوٹس میں کہا گیا کہ سول ڈیفنس کی جانب سے فضائی حملے کی مشق دوپہر 2 بجے جبکہ ‘بلیک آوٹ’ کا مظاہرہ شام ساڑے چھ بجے سے 6بجکر 40 بجے تک کیا گیا۔
انتظامیہ نے رہائشیوں سے کو ہدایت کر رکھی تھی کہ شام ساڑے چھ بجے سائرن بجنے کے فوراً بعد وہ تمام بتیاں اور روشنی کے ذرائع بند کر دیں، جن میں انورٹر اور سولر لائٹس، ٹارچیں، موبائل فون کی لائٹس اور گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس وغیرہ شامل ہیں۔ رہائشیوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ کھڑکیوں پر پردے ڈال دیں یا انہیں ڈھانپ لیں تاکہ مشق کے دوران روشنی باہر نہ نکل سکے۔
نوٹس میں لوگوں کو مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ بزرگوں، بچوں اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے پہلے سے ضروری انتظامات کر لیں تاکہ اچانک چھا جانے والے اندھیرے سے انہیں کسی قسم کی پریشانی یا گھبراہٹ نہ ہو۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد شہریوں کو ‘بلیک آوٹ’ یا بحرانی صورتحال میں ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار سے روشناس کرانا اور عوام و انتظامیہ دونوں کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ محض ایک فرضی مشق ہے، کوئی حقیقی ہنگامی صورتحال نہیں؛ لہٰذا رہائشی پرسکون رہیں اور گھبرائیں نہیں۔ دریں اثنا 25 نومبر کو شام 5بجے جموں خطے کے علاقے اکھنور میں بھی سول ڈیفنس کی فرضی مشق اور ‘بلیک آوٹ’ کیا گیا۔ یہ مشق سول ڈیفنس اکھنور، ایس ڈی ایم آفس، تحصیلدار آفس، مقامی پولیس، محکمہ صحت، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور میونسپل کارپوریشن اکھنور کے باہمی تعاون سے منعقد کی گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’سول ڈیفنس‘ (شہری دفاع) کی تیاریوں کی آڑ میں کی جانے والی ایسی مشقوں کا اصل مقصد مقبوضہ علاقے میں جنگ جیسی مستقل فضا کو معمول بنانا، عام آبادی کو نفسیاتی دباو¿ میں رکھنا اور وہاں بھارتی افواج کی بھاری موجودگی کو جواز فراہم کرنا ہے۔
بھارت کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو پورا کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی جانب بڑھنے کے بجائے، مقبوضہ علاقے کو تیزی سے ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر رہا ہے۔ کشمیری قوم کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کو فوجی طاقت کے ذریعے دبائے رکھنے کی بھارتی پالیسی نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو مسلسل ایک سنگین خطرے سے دوچار کر رکھاہے۔









