مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد 05 فروری (کے ایم ایس)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہاکہ بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلط کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات بشمول مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں اقوام متحدہ کے چار، سلامتی کونسل کی قراردادوں اوربین الاقوامی قانون سمیت چوتھے چینیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں۔وزیر خارجہ کے خط میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button