مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ:سڑک حادثے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک
لداخ 27 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم 7 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ علاقے کے خطے لداخ میں فوجیوں سے بھری گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں گر گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ 26 فوجیوں کی ایک پارٹی گاڑی لداخ پرتاپور کے علاقے میں اپنے کیمپ سے سب سیکٹر Hanif کی طر ف جار رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں جاگری جس کے نتیجے میں تمام اہلکازخمی ہوگئے جن میں سے سات بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔