مقبوضہ جموں و کشمیر

شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

WhatsApp Image 2022-02-11 at 2.29.02 PMاسلام آباد11فروری (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے زیراہتمام آج اسلام آباد میں شہید محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی کے موقع پر ایک سیمینار منعقد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنوینرمحمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقدہ سیمینار میں شہید مقبول بٹ کی تحر یک آزاد کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا گیا اور کشمیریوں کے نصب امین کے حصول تک اپنی جد و جہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت قائدین نے کہا کہ11 فروری مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کا وہ سنگ میل ہے جس دن بھارت نے تمام اخلاقی اور آئینی حدود کو پامال کرتے ہوئے شہید محمد مقبول بٹ کو دلی کی تہاڑ جیل میں تختہ دار پر چڑھا دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ بھارت تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے باوجود کشمیریوں کے جذ بہ حریت کو دبانے میں نا کام رہا ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ ز مینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پر حل کیلئے سازگار ماحول قائم کرے۔ اجلاس میں شہید محمد مقبول بٹ کے ساتھ ساتھ تمام شہدائے کشمیر کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی گئی اور انہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ حریت رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کو غیر انسانی طرز عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔ مقررین نے جیلوں میںغیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حریت قیادت اور کشمیری عوام کو خدشہ ہے کہ بھارت کشمیری رہنمائوں کو بے بنیادمقدمات میں ملوث کر کے شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کی طرح انہیں بھی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ وابستگی کی پاداش میں کیفر کردار تک پہنچانا چاہتا ہے ۔حریت قائد نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت رہنمائوں کے خلاف درج جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات کا فورا نوٹس لے اور آزادی پسندوں کے عدالتی قتل کا سلسلہ رکوانے کیلئے اپنا کر دار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button