مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : میرواعظ کشمیر گھر میں نظر بند ، نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

جامع مسجد میں نمازعید کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت

mirwaiz under detentionسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو آج سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا اور انہیں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج نماز فجر کے بعد بھارتی پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد کے دروازے بند کر کے انہیں بتایا کہ آج جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انجمن اوقاف نے مزید کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
ادھر میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میںجامع مسجدسرینگر اور عیدگاہ میں کشمیری مسلمانوںکونماز عید کی ادائیگی سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں اوربنیادی حقوق کی ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ کی طرف سے جامع مسجد میں مسلسل باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع مسجد میں نمازعید کی ادائیگی پر قدغن سے مقبوضہ کشمیرکی سنگین زمینی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button