آزاد کشمیر

”جے کے سی ایچ آر“ کا عرفان حسین کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی حکام کو اپنے انتظامی فیصلوں کے انسانی مضمرات کا جائزہ لینا چاہیے، ڈاکٹر نذیر گیلانی

اسلام آباد :  جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس (جے کے سی ایچ آر) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے رہائشی عرفان حسین شاہ کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جو کیرن سیکٹر میں دریائے نیلم عبور کرنے کی کوشش کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عرفان حسین کے ساتھ یہ دلدوزحادثہ مظفر آباد میں اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے پاس پہنچنے کی کوشش کے دوران چند روز قبل پیش آیا جنہیں بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ برس مقبوضہ علاقے سے بے دخل کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے سی ایچ آر کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عرفان حسن شاہ کی موت کو ایک ایسا سانحہ قرار دیا جسے روکا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی زبردستی بے دخلی کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوئے۔
تنظیم نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے رہائشی عرفان حسین نے 2002 میں مظفر آباد کی ایک خاتون سے شادی کی تھی ۔ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ 2008 میں اس وقت کی مقبوضہ علاقے کی حکومت کی نام نہاد ‘بحالی پالیسی’ کے تحت اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے آبائی علاقے مقبوضہ کشمیر واپس چلے گئے تھے۔ تاہم اپریل 2025 میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی ہدایات پر ان کی اہلیہ اور تین بیٹوں کو اسی طرح کی صورتحال سے دوچار دیگر خواتین اور بچوں کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر بے دخل کر دیا گیا۔
عرفان حسین شاہ مبینہ طور پر 22 اور 23 نومبر کی درمیانی شب کیرن سیکٹر میں دریائے نیلم عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ اپنے خاندان سے دوبارہ مل سکیں۔ دریا کے تیز بہاو¿ اور انتہائی ٹھنڈے پانی نے انہیں بہا لیا اور بعد ازاں ان کا جسد خاکی آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کیرن کے قریب سے برآمد ہوا۔
ڈاکٹر گیلانی نے کہا کہ اس واقعے نے ان انتظامی فیصلوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں جن کی وجہ سے یہ خاندان الگ ہوا۔  انہوں نے ایک واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے اور مودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بے دخلی کے احکامات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے ۔انہوں نے عرفان حسین شاہ کے خاندان کو فوری انسانی اور مالی امداد فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔” جے کے سی ایچ آر“ نے کہا ہے کہ اس سانحے کے بعد بھارتی حکام کو اپنے انتظامی فیصلوں کے انسانی مضمرات کا جائزہ لینا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کنٹرول لائن کے پار اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے کے لیے کسی کو بھی اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔KMS-14/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button