مغربی بنگال: مسیحی ننظیموں کا مشنری اداروںپر مذہبی کی تبدیلی کے الزمات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
بے بنیاد الزامات سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، صدر دروپدی مرمو کے نام یادداشت
کولکتہ: بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست مغربی بنگال میں عیسائی تنظیموں نے صدر دروپدی مرمو پر زور دیا ہے کہ وہ مشنری اداروں پر مذہب کی تبدیلی کے الزامات کی آزادانہ عدالتی تحقیقات کا حکم دیںکیونکہ بے بنیاد الزامات، نفرت انگیز مہم اور جارحانہ کارروائیاں مسیحی برادری میں خوف پیدا کر رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگیہ کرسٹیا پارسیبا (بی سی پی) جسے بنگال کرسچن کونسل بھی کہا جاتا ہے اور مغربی بنگال ایسوسی ایشن آف کرسچن سکولز نے بھارتی صدر کو بھیجی گئی ایک یادداشت میں کہا کہ جبری تبدیلی مذہب کے الزامات کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے گردش میں لایا جا رہا ہے، جس سے مسیحی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے جنہوں نے نسلوں سے لوگوں کی خدمت کی ہے۔
تنظیموں نے کہا کہ نفرت اور ظلم وستم پر مبنی کارروائی کی مہم عیسائیوں کے زیر انتظام اسکولوں میں بھی پھیل گئی ہے، جس سے پرنسپل، اساتذہ اور منتظمین میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ”ہم کسی بھی طرح کی جبری مذہبی تبدیلی کی واضح مذمت کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی اور آئین کی دفعہ 25 پر پوری طرح پابند رہتے ہیںجو ضمیر مذہبی آزادی، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔
گروپوں نے خبردار کیا کہ بے بنیاد الزامات اور ہتک آمیز مہمات فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد ختم کر سکتی ہیں۔
یادداشت میں صد مرمو پر زور دیا گیا کہ وہ مذہب کی تبدیلی کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کی سفارش کریں۔یادداشت میںعیسائی اسکولوں، اساتذہ اور اقلیتی برادری کے ارکان کو ہتک آمیز رویےئ، دھمکیوں اورڈرانے دھمکانے کی کارروائی سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
یادداشت کی کلکتہ کے آرچ بشپ الیاس فرینک، بنگال کی کیتھولک ایسوسی ایشن، بنگال بیپٹسٹ یونین، میتھوڈسٹ چرچ آف انڈیا اور کئی دیگر عیسائی تنظیموں نے تائید کی ہے۔KSM-13/M







