مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ کا جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی فیصلے کبھی قبول نہیں کیے

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا ایک بارپھر مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کشمیری عوام نے 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ فیصلے کوکبھی قبول نہیں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج نافذ کرنے کے بعد اپنی پارلیمانی اکثریت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے یکطرفہ طور پر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بعد ازاں تاریخی ریاست کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعدکشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف قرارداد منظور کی اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں اسمبلی کے ایک اور اجلاس میں بھی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان قراردادوں کو ملنے والی زبردست حمایت جموں و کشمیر کے عوام کی اجتماعی آواز اور امنگوں کی عکاس ہے۔
بھارت میں آئینی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں درج اصولوں اور آئینی اقدار کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادیوں میں مداخلت کی جا رہی ہے، اظہارِ رائے کی آزادی کو محدود کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو سچ بولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ جھوٹ اور غلط معلومات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ آئین ہر شہری کو مذہب، برادری، طبقے یا پس منظر سے قطع نظر مساوات، انصاف، مذہبی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ تاہم اقلیتوں کو ۔سلسل پسماندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور آئینی اصولوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button