مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد 09 فروری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنوینر محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے کے دوران محمد افضل گورو، محمد مقبول بٹ اور دیگر لاکھوں شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت تمام تر جبر و استبداد اور فوجی قوت کو بروئے کار لانے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے لہذاا سے چاہیے کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرکے مسئلے کے پر امن حل کی طرف آئے۔ انہوںنے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماﺅں کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے انکے ساتھ بھی محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو جیسا سلوک کیے جانے کا خدشہ ہے ۔ حریت رہنماﺅں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نظر بند رہنماﺅں کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا نوٹس لے اور انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ بھارت نے تحریک آزادی میں سرگرم کردار ادا کرنے کی پاداش میں محمد افضل گورو کو 9فروری 2013جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984کوتہاڑ جیل میں تختہ دار پر لٹکا کر انکے جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button