بھارت
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کا کرناٹک میں ججاب پر پاپندی کے خلاف احتجاج مظاہرہ
لکھنو12 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں قائم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیمپس کے اندر ایک احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا۔انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کا کوئی بھی لباس پہننے کی آزادی ہونی چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں زیادہ تر حجاب پہننے والی طالبات شریک تھیں۔ انہوں نے جنوبی ریاست کرناٹک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیمپس کے اندر مارچ کیا۔احتجاجی طلبہ نے اس دوران اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کے نعرے لگائے۔ کچھ طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر”کرناٹک کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی ،اسلامو فوبیا کو روکو“ جیسے نعرے درج تھے۔