مقبوضہ جموں و کشمیر

ہالینڈ: ایمراسمس یونیورسٹی کی طابات کا بھارتی مسلمان طالبات کیساتھ اظہار یکجہتی

دی ہیگ18 فروری (کے ایم ایس)ہالینڈ کے شہری روٹر ڈیم میں ایراسمس یونیورسٹی Erasmus University, کی طالبات نے بھارتی مسلمان لڑکیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے جنہیں حجاب سے سر ڈھانپنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سو سے زائد طالبات نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی مسلمان طالبات کو ہندو اکثریتی دھمکیوں اور ریاستی حمایت یافتہ تشدد کے تحت وحشیانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی طالبات نے جن میں زیادہ تر بھارتی نژاد ہیںمشرکہ بیان میں کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر مسلم طالبات کی مزاحمتی کارروائیوں کی حمایت اور ان کے مطالبات کی توثیق کرتی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاب پر حملے بھارت میں مسلم خواتین پر جاری حملوں کے پس منظر میں ہوئے ہیں جو کہ اکثر ریاست کی خفیہ حمایت سے ہندوتوا والوںکے ذریعہ آن لائن نیلامی کا نشانہ بنتی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعات اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کا مقصد مسلمان طلبہ کو نشانہ بنانا ہے کہ وہ اپنی مسلمانیت کو ترک کریں اور ہندو شناخت کے مترادف اکثریتی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button