مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف تازہ کریک ڈائون کی شدید مذمت

APHC (1)

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے جماعت اسلامی کے ارکان کو نشانہ بناتے ہوئے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری فورسز اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے بڑے پیمانے پر کارروائیاںکر رہے ہیں، دستاویزات قبضے میں لے رہے ہیں اور تعلیم، صحت اور پسماندہ افراد کی مدد کے لئے قائم اداروں سمیت جماعت اسلامی کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کو گرفتار کر رہے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں ان ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کریک ڈائون کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصدسماجی، مذہبی اور سیاسی طور پر اپنے وطن کی خدمت کرنے پر کشمیریوں کو سزا دینا ہے۔ ترجمان نے ان کارروائیوں کے دوران عام کشمیریوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مظالم کشمیری عوام کو ان کی جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button