مقبوضہ جموں و کشمیر

نام نہاد انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، حریت رہنما

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اورمحمد شفیع لون نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات محض ایک فوجی مشق ہے جس کا مقصد تنازعہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور عالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی اور محمد شفیع لون نے سرینگر مٰں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری عوام ماضی کی طرح اب کی بار بھی ان نہاد انتخابات کو مسترد کریں گے کیونکہ یہ حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکوں بھارتی فورسز اہلکاروں کی بندوقوں کے سائے میں ہونے والے ان انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے پیداائشی حق، حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ جیلوں میںقید حریت رہنماﺅں، کارکنوںاور نوجوانوں سمیت تمام کشمیریوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اور رہنما عبدالصمدانقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل نہیں کیا جاتا ، جنوبی ایشیا ءمیں دیر پاامن و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی مقبوضہ علاقے میں دھجیاں اڑا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی کارروائیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی بھارتی اقدامات کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔KMS-05/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button