مقبوضہ جموں و کشمیر

اسکول کے انضمام کے خلاف سرینگر میں طلباءاور والدین کا احتجاج

سرینگر 21 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں والدین اور طلباءنے سرینگر میں ایک نجی اسکول کے انضمام کے خلاف احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اسکول پیرباغ سرینگر میں واقع’ ’اوربٹ گرلز اسکول‘ ‘ہے جسے والدین کے مطابق انہیں اعتماد میں لیے بغیر ”ورلڈ فاو¿نڈیشن اسکول‘ ‘میں ضم کردیا گیا ہے۔ مظاہرین نے سکول انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمیں 17 دسمبر کو”اوربٹ گرلز اسکول“ کے پرنسپل کی طرف سے ایک واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ ہم نے سوچا کہ والدین کو”فیس کے تنازعے“پر بلایا گیا ہے لیکن ہمیں وہاں حیران کن خبر ملی کہ اسکول کو دوسرے اسکول میں ضم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکول انتظامیہ نے یہ یکطرفہ فیصلہ تمام طلباءسے فیس وصول کرنے کے بعد کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس انضمام کے خلاف ہیں اور ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button