مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کے بنکر پر دستی بم سے حملہ
سرینگر 28 اگست(کے ایم ایس ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم حملہ آوروں نے آج سرینگر میں بھارتی پیراملٹری فورس کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ سرینگرکے علاقے صفا کدل میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے بنکر پر کیاگیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے سرینگر کے علاقے صفاکدل میں عالی مسجد کے قریب سی آر پی ایف کے بنکرپر دستی بم سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔