مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں آگ لگنے سے 17 رہائشی ڈھانچے جل کر خاکستر

سرینگر 12 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم 17 رہائشی ڈھانچے اور ایک کار جل کر خاکستر ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ پارمپورہ میں پولیس سٹیشن کے پیچھے آگ لگ گئی جہاں تقریباً 17 رہائشی ٹین شیڈ، ایک گودام اور ایک کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
دریں اثناءآج ضلع پلوامہ کے علاقے سنزنیل سے محکمہ بجلی کے ایک ریٹائرڈ ملازم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت عبدالغنی بٹ کے نام سے ہوئی ہے جسے کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا اورپولیس کو مطلع کیا۔ادھر ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے برینوار میں ایک نوجوان اپنے گھر میں پھانسی پر لٹکتا ہوا پایا گیا۔ اہل خانہ اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button