مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ ہے، عمران خان

اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس )
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تسلیم شدہ تنازعہ ہے ،جسے حل کیاجانا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمران خان نے روسی ٹی وی آر ٹی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی لیکن بھارت میں انتہا پسندفسطائی نظریے کی حامل حکومت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک پر اپنا نظریہ زبردستی ٹھونسناکسی بھی قوم کیلئے قابل قبول نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جس بھارت کو جانتے تھے یہ اب ویسا نہیں، بھارت کو ہندوتوا کے بجائے انسانیت پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے کام کرناچاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کا دورہ روس اہمیت کا حامل ہو گا۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے اور روس اور یوکرین تنازعے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتااور ترقی پذیر ممالک کسی سرد جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ انسان کو اپنے وجود کے مقصد سے آگاہ ہونا چاہیے،انسانی رجحان ہمیشہ مادی اور روحانی معاملات کی جانب ہوتا ہے اور انسان کو انسان کی بھلائی کی فکر ہونی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button