مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور

اقوام متحدہ 23 مارچ (کے ایم ایس) پاکستان نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیویارک میں پانی کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ سرحد کی دوسری طرف اسکی خلاف ورزی کا معاہدے پر براہ راست اثر پڑتا ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے پائیدار انتظام کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پاکستانی ایلچی نے پانی کے موثر انتظام کے لیے تعاون اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ 19ستمبر 1960کوپاکستان اور بھارت کے درمیان طے پاجانے والے سندھ طاس معاہدے میں تین مغربی دریاﺅں سندھ، جہلم اور چناب کے پانیوں پر پاکستان جبکہ تین مشرقی دریاﺅں بیاس ، ستلج اور راوی پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button