مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت روس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پرووٹنگ سے غیر حاضر رہا

11نیو یارک 26 فروری (کے ایم ایس)بھارت روس کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہا جس میں یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی مذمت کی گئی اوریوکرین سے روسی افواج کے انخلاءکا مطالبہ کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور البانیہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کی اور اس کی حمایت پولینڈ، اٹلی، جرمنی، ایسٹونیا، لکسمبرگ اور نیوزی لینڈ سمیت کئی دیگر ممالک نے کی۔گیارہ ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بھارت سمیت تین ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button