مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ایک نوجوان شہید کردیا
سرینگر02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے نوجوان نصیر احمد بٹ کو ضلع کے علاقے بسکوچن اماصاحب میں محاصرے اورتلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردیں۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔