مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق رحمانی کا غلام احمد گلزار سمیت تمام سیاسی قیدیوںکی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد28 فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی تمام انتقامی گرفتاریوں اور نظربندیوں سے مقبوضہ علاقے کی پہلے سے کشیدہ صورت حال مزید خراب ہوجائے گی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام آزادی اظہار، آزادی صحافت اور اجتماع کے حقوق کا تحفط کرنے والے کارکنوںکے خلاف کارروائیاں کرکے انسانی حقوق اور انسانیت کے دشمنوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔انہوں نے جعلی مقابلے میں قتل کے تازہ ترین واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی حکومت متنازعہ علاقے میں تمام کشمیریوںکا صفایاکرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے غلام احمد گلزار سمیت تمام حریت پسندسیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوںکی رہائی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کو کشمیری نوجوانوں کے قتل سے روکے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرنے پر مجبور کرے۔
دریں اثناءحریت رہنما مختار احمد وازہ نے بھی سرینگر میں ایک بیان میں تمام سیاسی قیدیوں اورنوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خطے کو تباہی سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button