مقبوضہ جموں و کشمیر

پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر سے متعلق بی جے پی کاردعمل بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں،فاروق عبداللہ

سرینگر 02مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدا للہ نے کہاہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی ) کے وائٹ پیپر سے متعلق بی جے پی کا رد عمل بوکھلاہٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ضلع گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو میں پی اے جی ڈی کے وائٹ پیپر پر بی جے پی کے ردعمل کو بوکھلاہٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ گپکار اتحاد یہ سب کچھ اقتدار کیلئے کررہاہے جبکہ وہ بی جے پی سے کہتے ہیں کہ وہ ہم پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھے۔ ڈاکٹر فاروق عبدا للہ نے کہاکہ اقتدار کیلئے تو وہ لڑ رہے ہیں،وہ لوگوں کو کس لئے خرید رہے ہیں، وہ کیا کوئی خدائی خدمت کیلئے لوگوں کو خرید رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ بی جے پی یو پی سمیت پانچ ریاستوں میں کیا کررہی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اقتدار کیلئے لڑ رہی ہے یا کسی اور چیز کے لئے؟ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت بوکھلاہٹ کے شکار ہے کیونکہ ان کے تمام حربے ناکام ہورہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پارٹی کے ضلعی دفتر پر عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے بھی خطاب کیا اور پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور پارٹی کی مضبوط بنائیں۔
واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے ڈھائی سال بعد سیاسی پارٹیوں کے اتحاد پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن نے 27فروری کو ایک وائٹ پیپر جاری کیا تھا جس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے نتائج کے حوالے سے بی جے پی کے دعووئوں کو بے نقاب کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button