مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں خواتین بے حرمتی، تذلیل کا سامنا کر رہی ہیں، حریت رہنما

سرینگر 19 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماوں زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی مظلوم ومحکوم خواتین کو قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر بے حرمتی اور تذلیل کا سامنا ہے
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ نے آج” تنازعات میں جنسی تشدد کا خاتمہ “ کے عالمی دن پرسرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ دنیا خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کر رہی ہے لیکن کشمیر میں خواتین کو روز ناانصافی، تذلیل، ہراسانی اور دکھ درد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کا قتل اور غیر قانونی حراست ایک معمول بن گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد بغیر کسی جرم کے مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میں بند ہیں اور ان کی مائیں ان کی رہائی کی منتظر ہیں۔انہوں نے حریت رہنماﺅں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، انشاطارق اور دیگر کی جھوٹے مقدمات میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماﺅں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button