مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:خود سوزی کی کوشش کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا

سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے حرن میں قابض حکام کی طرف سے ایک عمارت کو مسمار کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج خودسوزی کی کوشش میں شدید زخمی ہونے والا 27 سالہ نوجوان آج سرینگر کے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان عامرحمد شاہ آج صبح سرینگر کے صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دم توڑ گیا جہاں اسے 22 فروری کوبری طرح جھلسنے کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر نے مسمار کی جانے والی عمارت کے چھت پر اس وقت خود کو آگ لگا دی جب انسداد تجاوزات کی ایک ٹیم اس کی نئی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے والی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button