مقبوضہ جموں و کشمیر

مقوضہ جموں وکشمیر:سمبل کے رہائشیوں کا انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سمبل میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے سمبل کے گاوں نائدکھائی کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور علاقے میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دیں۔مظاہرین نے پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے خلاف نعرے لگائے اوربجلی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گاﺅں میں ایک ماہ سے بجلی نہیں ہے ، پی ڈی ڈی خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل نہیں کر رہا۔
مظاہرین نے کہا کہ نیا ٹرانسفارمرز فراہم کرنے کے بجائے ایک پرانا ٹرانسفارمرز بھیج کر ان کے ساتھ مذاق کیا گیاہے۔مظاہرین نے سوپورسنبل سڑک پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں خلل پڑا۔ انہوں نے دھمکی کہ اگر فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب نہ کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button