بھارت

بی جے پی اور زعفرانی پرچم کو خلیج بنگال میں پھینک دیا جاے، وزیر اعلیٰ تلنگانہ

حیدر آباد09 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راﺅ Kalvakuntla Chandrashekar Raoنے ریاستی عوام سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) اور زعفرانی پرچم کو خلیج بنگال میں پھینک دینے کا مشورہ دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو تمام شعبوں میں تباہی سے دوچار کر دیا ہے لہذا اس جماعت اور زعفرانی پرچم کو خلیج بنگال کی نذر کردیا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ فرقہ پرستی کا زہر گھولنے اور نفرت پھیلانے کیلئے بی جے پی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ مفاد پرست عناصر فرقہ پرستی اور نفرت کا بازار گرم کرتے ہوئے قوم و ملک کی شبیہ کو داغدار کر رہے ہیںاور ایسے عناصر کو اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے مزید کہا کہ نئی دلی میں نریندر مودی کی حکومت کو ختم کرنے کیلئے متحدہ جدوجہد کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button