بھارت

”سی اے اے “کے نفاذ کا واحد مقصد اسلامو فوبیا کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے ،وزیر اعلیٰ تامل ناڈو

 

CAA Tamil Nadu CM Stalin
چنائی:بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کا واحد مقصد اسلامو فوبیا کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ فاشزم کوشکست دینے کے لیے اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم کے اسٹالن نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ”2014 سے قائم بی جے پی حکومت نے بھارتی سیکولر ازم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے ، عدم برداشت اور مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیا ہے ، سی اے اے جیسے غیر آئینی قوانین کے نفاذ کا مقصد صرف اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دیتا ہے۔“
انہوںنے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ہندو توا رہنماﺅں کی نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کو قتل اور جھوٹے مقدمات میں انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی کچھ خبریں بھی لوڈ کیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button