مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے چرچے

کشمیری شہری کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف ، ویڈیو وائرل

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام بھی امریکہ ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر ر ہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہائشی ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر رہا ہے۔ ویڈیو میں شہری نے بڈگام سے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں شہری نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر ہر کشمیری خوش اور دعاگو ہے۔وائرل ویڈیو میں شہری کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بڈگام سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سلام، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ہر کشمیری آپ کے لیے دعا کر رہا ہے کہ آپ نے امریکا ایران جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔شہری نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا اس پیش رفت کے بعد خاموش ہے، پاکستان کی قیادت پر تنقید کرنے والے موجود رہیں گے لیکن قافلے چلتے رہیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر خدا ساتھ ہو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، چاہے پوری قوم مخالف کیوں نہ ہو، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کرتا ہوں، کشمیر ان سے محبت کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button