مقبوضہ جموں و کشمیر

امت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں غلط بیانی کی ہے ،پروفیسر سوز

سرینگر23مارچ (کے ایم ایس)
کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالیہ دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے بارے میں غلط بیانی پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر سوز نے ایک بیان میں کہاکہ امت شاہ نے اپنے مقبوضہ علاقے کے دورے کے دوران کہا تھا کہ بھارتی آئین کی دفعہ 370جس کے تحت جمو ں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی سے کئی طبقوں بشمول خواتین ، دلتوں اور پسماندہ طبقوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ امت شاہ نے ان میں سے ایک فائدے کا بھی ذکر نہیں کیا ہے۔ پروفیسرسوز نے مزید کہاکہ مودی حکومت کیلئے اچھا ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لے کہ کشمیر عوام کی بڑی اکثریت جموں وکشمیر کی داخلی خودمختاری کی محافظ ہے اور داخلی خود مختاری کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button