مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاسی میں مکان گرنے سے دو افراد کی موت، 4زخمی
جموں 30جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ریاسی کے علاقے خانی کوٹ میں ایک کچامکان جسے عام طور پر کوٹھا کہا جاتا ہے، گرنے سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے میں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ ایک پولیس افسرنے بتایا کہ ہفتے کی صبح خانی کوٹ علاقے میں ایک کوٹھا اچانک منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے میں تین بھیڑیں، تین بکریاں اور دو بیل بھی ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت 22سالہ مدن سنگھ اور 42 سالہ جوجا دیوی کے طورپر ہوئی ہے۔ دونوں خانی کوٹ کے رہنے والے ہیں۔