مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ: بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان شہید کر دیے
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حادی پورہ رفیع آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔