مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس کی ہوٹل مالکان کو کشمیریوں کو رہائش نہ دینے کی ہدایت
نئی دلی 24مارچ (کے ایم ایس)
دلی پولیس نے ہوٹل مالکان کو کشمیریوںکو اپنے ہوٹل میں رہائش نہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلی پولیس نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے باوجود رہائش کی سہولت فراہم نہ کریں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کشمیری کو نئی دلی کے ایک ہوٹل میں انہیں رہائش کی سہولت دینے سے انکار کردیاگیا کیونکہ اس کا تعلق وادی کشمیر سے تھا ۔