مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر-لہہ ہائی وے، مغل روڈ برف باری کے باعث بند

سرینگر14نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو برف باری نے سرینگر-لہہ ہائی وے کے ساتھ ساتھ پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملا نے والے تاریخی مغل روڈ کو بند کرنے پر مجبور کر دیا۔
محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ سونمرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے باعث سرینگر-لہہ ہائی وے کو بند کر دیا گیاہے۔ڈپٹی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ رینج آفتاب بخاری نے بتایا کہ پیر کی گلی اور دیگر علاقوں میں برف باری کے بعد تاریخی مغل روڈکو بند کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء آخری اطلاعات آنے تک جموں-سرینگرہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی تھی تاہم متعدد مقامات پر بارش ہورہی ہے۔ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ مغل روڈ اورسرینگر لہہ ہائی وے کو تازہ برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button