مقبوضہ جموں و کشمیر

دفعہ 370 اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے جموں میں مظاہرہ

جموں : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکی ریاستی حیثیت اوردفعہ 370کی بحالی کے حق میں جموں میں ایک مظاہرہ کیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام مشن سٹیٹ ہڈجموں وکشمیر کے کارکنوں نے کیاتھا۔ تنظیم کے صدر سنیل ڈمپل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگر دفعہ 370کی بحالی اور علاقے کو ریاستی درجہ دینے میں تاخیر کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے ریاستی حیثیت کی بحالی میں ناکامی پر بی جے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔مظاہرے میں شرکت کرنے والی ممتاز شخصیات میں وجے وردی ، رکی بھسین ، دیپک ، محمد حسن ، علی حسن کربلائی ، سوارن لال اور دیگر شامل تھے۔ مظاہرین نے مطالبات پورے ہو نے تک اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button