مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں، یوم پاکستان پر پاکستانیوں کومبارکباد
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں 23 مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے سلسلے میںمبارکباد ی کے پیغامات درج ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹروں میں قائداعظم محمد علی جناح، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی پرچم کی تصاویر لگی ہیں۔پوسٹروں میں کہا گیاہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔پوسٹروںمیں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہ بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔ پوسٹروں میں”گو انڈیا گو بیک“ اور ”جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے“جیسے نعرے درج تھے۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کوایک فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے ، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اوروہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے اپنے جائز مقصد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پوسٹروں میں متحد ہو کر بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے پر زوردیاگیا۔ پوسٹروں میںکیا گیا کہ ایک مستحکم پاکستان خطے میں امن کا ضامن ہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹروں میںبھارت کو یہ واضح پیغام دیاگیا ہے کہ وہ فوجی قبضے اور بربریت سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹرواضح طور پر بھارتی ناجائز قبضے سے آزادی کے کشمیریوں کے مطالبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ پوسٹر اپ لوڈ کئے گئے ہیںجن میں پاکستانی عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔





