مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: بی جے پی رکن اسمبلی کا مدارس پر پابندی عائد کرنے کا شرانگیز مطالبہ

بنگلورو27مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں نت نئے مسلم مخالف اقدامات سامنے آرہے ہیں۔ حجاب پر پابندی کے بعد مندروں کے میلوں میں مسلمان دکانداروںکو کاروبار سے روک دیا گیا جب کہ اب مدارس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مدارس پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن اسمبلی رینو اچاریہ نے وزیر اعلیٰ بسوراج ایس بومئی اور وزیر تعلیم بی سی ناگیش سے کیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی میں مدارس کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں بھارت مخالف اسباق پڑھائے جاتے ہیں لہذا ان پر پابندی لگنی چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ حجاب معاملے پر کچھ ملک مخالف تنظیموں نے کرناٹک بند کی اپیل کی ہے جسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button