مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کولگام سے چار نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کولگام سے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے قیموہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔